عالمی تقاضے پورے کر دیئے، کلبھوشن کو مزید رعایت نہ دی جائے

عالمی تقاضے پورے کر دیئے، کلبھوشن کو مزید رعایت نہ دی جائے

  

پاکستان نیشنل ریفارمز موومنٹ پاکستان کے چیئرمین بریگیڈئر (ر) نادر میر نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی قوانین کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے پہلے ہی بھارتی جاسوس کلبھوشن کو ضرورت سے بھی زیادہ رعایت دیدی ہے اس لئے اب مزید کسی بھی رعایت کی کوئی ضرورت نہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بھارتی جاسوس کلبھوشن ایک جاسوس ہی نہیں بلکہ ایک بہت بڑا دہشت گرد ہے جس نے ہمارے بہت سارے پاکستانیوں کو قتل کیا ہے،اس لئے اب اس کو مزید کوئی رعایت دینے کی بجائے اپنے قومی مفاد کو دیکھا جائے اور اس بات کو بھی سامنے رکھا جائے کہ بھارت کشمیر میں ہمارے کشمیری بھائی بہنوں کیساتھ کیا سلوک کررہا ہے،ان ساری باتوں کو سامنے رکھ کر ہی ہمیں اپنے اور بھارت کیساتھ تعلقات کو دیکھنا ہو گا۔

نادر میر

مزید :

صفحہ اول -