سی سی پی او لاہور پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر میں پیش پیش

سی سی پی او لاہور پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر میں پیش پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر میں پیش پیش، پولیس اہلکاروں میں سکالرشپ چیک، جہیز فنڈ، مالی امداد اور میڈیکل اسٹنٹس کے چیکس تقسیم، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ڈسپلن عبادت نثار نے20 پولیس اہلکاروں جن میں سب انسپکٹر خادم حسین، سب انسپکٹر محمد ارشد، آے ایس آئی محمد یعقوب خان، ہیڈ کانسٹیبل محمد جاوید محمود، ہیڈ کانسٹیبل سلامت علی،ہیڈ کانسٹیبل جمیل اختر،کانسٹیبل محمد رفیق،کانسٹیبل افضل بٹ، مستنصر حسین،وغیرہ میں چیکس تقسیم کئے گئے۔جبکہ جہیز فنڈ کی مد میں 11، مالی امداد کی مد میں 06 اور 03 میڈیکل مد میں اہلکاروں اور ان کی فیملیز میں کثیر مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے۔ ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مالی معاونت کی جا رہی ہے۔
سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمیدکاکہنا تھا کہ اہلکاروں کی مالی مدد اور واجبات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنایا جارہا ہے۔ پولیس اہلکار کسی بھی قسم کی مدد اور راہنمائی کیلئے فوری سی سی پی او آفس رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -