کلبھوشن کو کوئی غیر ضروری رعایت نہیں دی گئی،میڈیارپورٹنگ غلط

کلبھوشن کو کوئی غیر ضروری رعایت نہیں دی گئی،میڈیارپورٹنگ غلط

  

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو کوئی بھی غیر ضروری رعایت یا پھر مراعات نہیں دی بلکہ پاکستان نے عالمی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کو قونصلر رسائی دی ہے جو معمول کی بات ہے۔ایشو آف دی ڈ ے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ میڈیا کا کچھ حصہ بھا رتی جاسوس کلبھوشن کو دی گئی قونصلر رسائی کو کیوں بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے اور کیوں میڈیا پر یہ تا ثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے وزیر اعظم عمران خان کی حکو مت اس کو کوئی غیر ضروری مراعات دے رہی ہے ایسا ہر گز بھی نہیں، اس معاملے کو عالمی قوانین کے مطابق ہی حکومت پاکستان ڈیل کررہی ہے۔

سردار آصف

مزید :

صفحہ اول -