قصبہ کولو تارڑ میں دکان کے تنازع پر فائرنگ، راہگیر شدید زخمی

قصبہ کولو تارڑ میں دکان کے تنازع پر فائرنگ، راہگیر شدید زخمی

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آبادکے قصبہ کولو تارڑ میں دوکان کے تنازعہ پر فائرنگ۔ ایک راہگیر شدیدزخمی۔ ملزم گرفتار۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر قمر ولد محمد صدیق ارائیں کا مبینہ طور پرمحمد سرور سے دوکان کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔جس پر گذشتہ روز اس نے مشتعل ہور سرور کے بیٹے پر فائرنگ کردی جس سے ایک راہگیر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پرتشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر قمر کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔۔

مزید :

علاقائی -