جاسوس کلبھوشن یادیو معاملے کو عالمی قوانین کے تحت نمٹایا جائے

جاسوس کلبھوشن یادیو معاملے کو عالمی قوانین کے تحت نمٹایا جائے

  

مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو صرف ایک جاسوس ہی نہیں بلکہ بہت بڑا دہشتگرد بھی ہے اور وہ پاکستان میں رنگے ہاتھوں دہشت گردی کے واقعات کرتا ہوا پایا گیا ہے اسلئے عالمی قوانین کے مطابق جو سلوک اس کیساتھ ہونا چاہئے وہ حکومت کرے مگر اس بات کو بھی ذہن میں رکھا جائے کہ بھارت ہمارے مظلوم کشمیریوں کیساتھ کیا کررہا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی ہو گی کہ اس وقت مظلوم کشمیری ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، انکاکہنا تھاایک دفعہ کا ذکر ہے ہمارے وزیر اعظم نے ان کیساتھ ایک گھنٹہ کھڑا ہونے کااعلان کیا تھا مگر اب وہ اپنے اس اعلان کو بھی بھول چکے ہیں اور اب کبھی کبھار خانہ پری کرنے کیلئے کوئی ٹوئٹ جاری کردیتے ہیں انہیں کشمیریوں کیلئے عملی طور پر کچھ کرنا ہو گا۔

مشاہد اللہ

مزید :

صفحہ اول -