جڑانوال،ڈکیتی واردات ناکام
جڑانوالہ (نامہ نگار) ڈاکوؤں کا گروہ صوفی دی کوٹھی کے قریب ناکہ لگا کر راہگیروں و موٹرسائیکل سواروں عرفان اور ارسلان سکنہ چک نمبر 644گ ب سے لوٹ مار کررہا تھا دوران ڈکیتی پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو موٹرسائیکل اور جوتیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
تعاقب کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار نہ کر پائی پولیس نے موٹرسائیکل قبضہ میں لے کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔