کلبھوشن کو رعایت کیلئے آرڈیننس کا خفیہ اجراء حکمرانوں پر سوالیہ نشان

کلبھوشن کو رعایت کیلئے آرڈیننس کا خفیہ اجراء حکمرانوں پر سوالیہ نشان

  

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو وہ واحد شخص ہے جس کو رعایت اور مراعات دینے کیلئے حکومت راتوں رات ایک آرڈنینس لائی اور افسو سناک بات یہ ہے کہ اس آرڈنینس کو خفیہ رکھا گیا یہ ہے ہمارے حکمرانوں کی حب الوطنی، اگر اس قسم کا کوئی آرڈنینس پیپلز پارٹی لائی ہوتی تو یہ ہمیں اب تک غدار قرار دے چکے ہوتے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کوآئین و قانون کے مطابق جو رعایت اور مراعات ملنی چاہئے حکومت ضرور دے مگر انہوں نے ایسے پاکستان کے دشمن کو جو بلوچستان میں بم دھماکوں میں بھی ملوث ہے اور جاسوسی میں بھی اس کی بار بار قونصلر رسائی دیکر ثابت کیا ہے کہ یہ بھارت کے یار ہیں پاکستانی قوم کے نہیں۔

چودھری منظور

مزید :

صفحہ اول -