بھارتی جاسوس کو باربار قونصلر رسائی دینا سراسر غیر قانونی ہے
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ یہ بات ثابت ہو چکی کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن پاکستان کا دشمن ہے اور اس کے سر پر سیکڑوں پاکستانیوں کا خون ہے ایسے شخص کو جو قوم و ملک کا دشمن ہو اس کو بار بار قونصلر رسائی دینا مناسب نہیں بلکہ غیر قانونی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا حکمران ایسا کرکے ون وے ٹریفک چلا رہے ہیں ان کے اس اقدام سے جماعت اسلامی کے موقف کو تقویت ملتی ہے ہم شروع دن سے یہ کہہ رہے ہیں بھارت نواز پاکستانی حکمران قابل قبول نہیں، کشمیریوں پر بھارتیوں نے کرفیو نافذ کرکے کئی ماہ سے عرصہ حیات تنگ کرنے سمیت وہاں قتل عام کیا جا رہا ہے، ہمارے حکمرانوں کواس بات کا بھی خاص خیال رکھنا ہو گا۔
امیر العظیم