بارش نے سندھ حکومت کی نااہلی عیاں کردی،محمد حسین محنتی

    بارش نے سندھ حکومت کی نااہلی عیاں کردی،محمد حسین محنتی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش نے صوبائی و شہری حکومت کی نا اہلی کوعیاں اور تمام دعووں کی نفی کردی ہے۔ بارش سے قبل نالوں کی صفائی کیلئے سنجیدہ اور کرپشن فری اقدامات کئے جاتے تو آج شہری دوہرے عذاب سے دوچار نہ ہوتے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں بارش کے دوران کرنٹ، چھتیں گرنے سے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارش اللہ کی رحمت ہوتی ہے مگر حکومتی نا اہلی و بد انتظامی کی وجہ سے یہ عوام کے لیے زحمت بن جاتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارہا پیشگی اطلاعات کے باوجود شہری و صوبائی حکومتوں کا بروقت اقدامات کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنا ان کی عوامی مسائل سے عدم دلچسپی کی واضح مثال ہے۔ چند گھنٹوں کی بارش میں حکومتی دعووں کے برعکس اہم شاہراہیں اور ہسپتال بارش و گندے پانی سے بھر گئے ٹریفک بد ترین جام رہا جس کی وجہ سے عام شہریوں اور مریضوں کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔

مزید :

صفحہ اول -