سندھ میں پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ

  سندھ میں پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ

  

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پیٹرول پمپس کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول پمپس چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ مون سون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے نے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیٹرول پمپس کھلے رکھنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -