پی ٹی آئی کا کراچی میں نالوں کی صفائی کیلئے فنڈز کے آڈٹ کا مطالبہ

  پی ٹی آئی کا کراچی میں نالوں کی صفائی کیلئے فنڈز کے آڈٹ کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے ورلڈ بینک سے کراچی میں نالوں کی صفائی کے لیے دیے گئے فنڈز کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ شہر کے نالوں کی صفائی کے لیے ورلڈ بینک نے ایک ارب روپے دیے تھے، سندھ حکومت کی جانب سے بیان ایسے دیا گیا جیسے اب یہ لوگ نالوں میں کشتیاں چلائیں گے۔محمود آباد، گجر نالہ، شیرپاؤ نالہ، اورنگی نالہ، ٹیپوسلطان نالہ اور نہر خیام بری حالت میں ہیں،حالیہ بارش سے فرنیچر مارکیٹ ڈوب گئی اور گھروں کے اندر پانی چلا گیا۔ شاہراہ قائدین، شارع فیصل اور جناح اسپتال بھی ڈوبا ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے 38 نالوں پر ایک ارب روپے لگنے تھے اس کا کچھ نہیں پتہ چلا، ورلڈ بینک اس ایک ارب روپے کا آڈٹ کرائے۔
خرم شیر زمان

مزید :

صفحہ اول -