جڑانوالہ، ڈاکو حسینہ کی ساتھیوں کے ہمراہ شہر ی کے گھرڈکیتی،لاکھوں کاما ل وزرلوٹ کرلے گئے

  جڑانوالہ، ڈاکو حسینہ کی ساتھیوں کے ہمراہ شہر ی کے گھرڈکیتی،لاکھوں کاما ل ...

  

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس ایچ او سٹی کو پہلی سلامی، لیڈی ڈاکو حسینہ نے ساتھیوں کے ہمراہ روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم شخص کی فیملی کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیتی مال و زر لوٹ لیا۔ مزاحمت پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود محلہ محمد بی بی کالونی کا رہائشی حاجی یوسف روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک سعودی عرب میں مقیم ہے گذشتہ روز دن ڈیہارے لیڈی ڈاکوحسینہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی اور تمام افراد کو یرغمال بنا گھر کی تلاشی کے دوران لاکھوں مالیتی مال و زر لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر حاجی جاویدکے بیٹے ابوبکر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے اطلاع کے باوجود پولیس حسب روایت لیٹ پہنچی جس پر اہل علاقہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ تھانہ سٹی سے3کلومیٹر کے فاصلے پردن ڈیہارے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے اور اطلاع کے باوجود ڈولفن فورس بھی ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام رہی شہریوں نے جڑانوالہ و گردونواح میں ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتوں پر شہری خوف کو غیرمحفوظ سمجھ رہے ہیں شہریوں نے سی پی او فیصل آباد کیپٹن رئیائرڈ سہیل چوہدری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -