بداخلاقی میں ملوث ملزم کا ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور(نامہ نگارخصوصی)شادی کا جھانسہ دے کرملازمہ سے بداخلاقی کرنے والے ملزم نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،ملزم مدثر کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ مدعیہ صفیہ بی بی نے اس پراپنی بیٹی عیشاء کے ساتھ بداخلاقی اسے حاملہ کرنے کا الزام عائد کررکھاہے۔ مقدمہ میں درخواست گزار کوایک معروف چائے کمپنی کا منیجر ظاہر کیاگیاہے جو با لکل بے بنیاد ہے۔، تفتیشی افسر کے مطابق مقدمہ کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔ پولیس کو ملزم کی جسمانی حراست درکار نہیں، عدالت سے استدعاہے کہ اس کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔دریں اثنابیوی، ساس اور سالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم نے ضمانت پر رہائی کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست گزار ملزم ذوالفقار علی عرف زین خان کھوسو نے اپنی درخواست میں مقدمہ کے مدعی طلحہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کے خلاف بیوی کی برہنہ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنے،ساس اور سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کے لئے بیوی کو بلیک میل کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کو اب ملزم کی جسمانی حراست کی ضرورت نہیں، ضمانت پر رہاکرنے کاحکم دیاجائے۔
ہائیکورٹ سے رجوع