غیرقانونی گیس اور پٹرو ل کی ری فلنگ، ایک دکان سیل، تین مقدمات درج

غیرقانونی گیس اور پٹرو ل کی ری فلنگ، ایک دکان سیل، تین مقدمات درج

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر ز کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر چوہدری وقار احمد نے ننکانہ صاحب نے نواحی گاؤں بھولہ چک اور بچیکی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پرایل پی جی گیس اور پٹرول کی ری فلنگ کرنے والی تین دکان مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کروادیں جبکہ بچیکی میں ایک دکان کو سیل کر کے ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والے آلات قبضہ میں لے لیے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر چوہدری وقار احمد نے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ اور غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی یہ بظاہر ایک چھوٹا کام ہے لیکن کبھی بھی کسی بڑے حادثہ کاسبب بن سکتا ہے ایسے دکانداروں کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -