جڑانوالہ، ایک شخص کی نعش، دوسرے کی باقیات برآمد
جڑانوالہ (نامہ نگار) دو مختلف واقعات میں نہرگوگیرہ برانچ سے نوجوان کی لاش برآمد، کھیتوں سے 14روز قبل لا پتہ ہونے والے شخص کی باقیات برآمد۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ستیانہ پولیس کو اطلاع ملی کہ نہرگوگیرہ برانچ ستیانہ بنگلہ میں لاش تیر رہی ہے اطلاع پر ریسکیو اہکاروں نے لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالہ کر دیا ہے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالا نوجوان حمزہ اصغر سکنہ جی بلاک گلستان کالونی کا رہائشی تھا۔ دوسرے واقعہ میں بچیانہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 559گ ب میں مکئی کی فصل سے نعش کی باقیات برآمد ہوئی جس کی شناخت مظفر مسیح ساکن مارٹن پور ننکانہ صاحب کے نام سے ہوئی۔ ڈھانچہ کے قریب پڑے کپڑوں سے والدین نے بیٹے کی باقیات کو پہنچا لیا۔ جبکہ باقیات کے قریب سے ہیروئن و دیگر نشہ آور ادویات برآمد ہوئیں۔ والدین کے مطابق مظفر مسیح کا ذہنی توازن درست نہ تھا اور 14روز سے لا پتہ تھا تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔