کراچی، کالعدم تنظیم”براس“ کے 6دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

  کراچی، کالعدم تنظیم”براس“ کے 6دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین نے کہا کہ ویسٹ زون پولیس نے دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا ہے، انٹیلی جنس،پولیس کی محنت سے کامیابی ہوئی، گرفتار6 دہشتگردوں کا تعلق نئی تنظیم براس سے ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو را کی فنڈنگ حاصل تھی، گرفتارملزمان بلوچستان میں فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں، ملزمان لیویزکی چیک پوسٹوں پرحملوں میں ملوث ہیں۔فدا حسین جانوری کے مطابق ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہدایت لیتے تھے، چائینزقونصلیٹ پر حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث تھی، پاکستان سٹاک ایکسچینج حملے میں ملوث دہشتگرد بھارت سے تربیت یافتہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف، 5دستی بم برآمد کر لیے ہیں، ملزمان سے 6 آوان بم، دیگر اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔

دہشتگرد گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -