وزیر اعلیٰ سندھ اور انکی چور کابینہ کی وجہ سے کراچی دریا بن گیا، علی زیدی

  وزیر اعلیٰ سندھ اور انکی چور کابینہ کی وجہ سے کراچی دریا بن گیا، علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ پچھلے سال کراچی کے نالے پاکستان تحریک انصاف نے صاف کیے تھے تو کراچی بارش میں ڈوبا نہیں، اس بار وزیر اعلیٰ سندھ اور انکی چور کابینہ نے نالے صاف نہیں کرائے تو کراچی دریا بن گیا۔علی زیدی نے اپنی ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں گزشت روز بڑا تماشہ ہوا ہے، شہر کے نالے اس بار چور اور کرپٹ حکومت سندھ نے صاف نہیں کرائے جس کے سبب سڑکیں زیر آب آگئیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ وزیر اعلیٰ کے پاس ہے، وہ کام نہیں کرواتے بس شور مچاتے ہیں، انہوں نے نالوں سے کچرا صاف نہیں کرایا اس لیے شہر تالاب بنا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے سال شہر کراچی کی کلین مہم میں ہم نے یہاں کے نالے صاف کرائے تھے۔انہوں نے کہاکہ قتل و غارت،بیڈ گورنس بھتہ خوری کرنیو الی حکومت نے کراچی کو تباہ کیا ہے۔
علی زیدی

مزید :

صفحہ آخر -