کورونا سے بچاؤ کیلئے ادویات کی فہرست کی گائیڈ لائنیز پر مرتب کی، پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

    کورونا سے بچاؤ کیلئے ادویات کی فہرست کی گائیڈ لائنیز پر مرتب کی، پیشرفت ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے متعلق پنجاب نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 21-2020 میں صوبے بھر کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے 46کروڑ80لاکھ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے جس میں سے 2کروڑ 90لاکھ روپے محکمہ زراعت کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے رقم مختص نہیں کی گئی۔ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام سے ملتان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے 706ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کورونا سے بچاؤ کے لئے ادویات کی فہرست ڈریپ کی گائیڈ لائینز کے مطابق مرتب کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیٹول سمیت اہم ادویات کی مارکیٹ میں فراہمی کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ صوبے میں ادویات کی کمی نہیں، ادیات کی کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ اگر ادویات کی کمی کا سامنا ہوا تو اس ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے میکنزم تیار ہے۔صوبے میں نامزد فارمیسی کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں 21 اضلاع میں نامزد فارمیسی سروس فراہم کررہی ہیں۔ صوبے میں آکسیجن اور دیگر ادویات کی زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔صوبے میں کام کرنے والے سینیٹری ورکرز کو 30جون تک تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں۔ مون سون موسم کے لئے پی ڈی ایم اے نے حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔ فلڈ کنٹرول روم کے قیام سمیت سیلابی بندوں کا معائنہ حفاظتی اقدامات میں شامل ہے۔فیصل آباد کے علاقے رضا آباد سے متعلق تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

رپورٹ پیش

مزید :

صفحہ آخر -