میرپور، منہدم شادی ہال کے ملبے سے 3 لاشیں برآمد، 19 زخمیوں کو نکال لیا گیا

میرپور، منہدم شادی ہال کے ملبے سے 3 لاشیں برآمد، 19 زخمیوں کو نکال لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میر پور(مانیٹرنگ ڈیسک)آزادکشمیرکے شہر میرپور میں شادی ہال کی تین منزلہ عمارت گرنے کے بعد ملبے سے مالک اور بیٹے سمیت3 افراد کی لاشیں اور19 زخمیوں کو نکال لیا گیا، مزید افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں شادی ہال کی عمارت گرگئی تھی، جس وقت حادثہ پیش آیا وہاں تقریباً 50 مزدور کام کررہے تھے جو کہ سب ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو اداروں اور پاک فوج کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کردیا گیا اور 19 زخمیوں اور 3 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں میں شادی ہال کا مالک، اس کا بیٹا اور ایک شخص شامل ہے۔ ملبہ ہٹانے کے بعد ہی علم ہوگا کہ عمارت میں کتنے افراد موجود تھے تاہم خدشہ ہے کہ وہاں حادثے کے وقت 50 سے زائد مزدور کام کررہے تھے۔ملبے تلے افراد کو نکالنے کے لیے پاک فوج کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بھاری مشینوں کی مدد سے لینٹر اور چھتیں کاٹی جارہی ہیں۔
شادی ہال منہدم

مزید :

صفحہ آخر -