امریکہ جن اقدار کی پاسداری کرتا ہے، وہی مقبوضہ کشمیرمیں پامال ہو رہی ہے: اسد مجید

امریکہ جن اقدار کی پاسداری کرتا ہے، وہی مقبوضہ کشمیرمیں پامال ہو رہی ہے: اسد ...

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا ہے کہ امریکا جن اخلاقی اور سیاسی اقدار کی نمائندگی کرتا ہے، وہی مقبوضہ کشمیر میں پامال کی جا رہی ہیں، آبادی کا تناسب بدلنے کا قانون جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ نیوز ویک سے گفتگو کرتے ہوئے اسد مجید نے کہا کہ بھارت نے مکاری سے کورونا کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی ہے۔ وباء سے پہلے ہی کشمیری لاک ڈاؤن کا شکار تھے، بھارت نے گزشتہ برس مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کی۔ اب آبادی کا تناسب بدلنے کیلئے ڈومیسائل لاء متعارف کرایا ہے جو چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں اخلاقی اور سیاسی اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے۔ کشمیری عوام امریکی قیادت سے اخلاقی و سیاسی حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔ کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر دیا گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔

اسد مجید

مزید :

صفحہ آخر -