عمران خان کے درست معاشی اقدامات سے ملک کی تقدیر بدلے گی، اسد قیصر

    عمران خان کے درست معاشی اقدامات سے ملک کی تقدیر بدلے گی، اسد قیصر

  

اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر مشکل حالات سے گزر رہا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے معاشی جیلنجز کے تدارک کے لیے سخت فیصلے کیے، وزیراعظم عمران خان کے درست معاشی اقدامات سے ملک کی تقدیر بدلے گی،ملک کو کرونا وائرس جیسی وباء کا سامنا ھے،میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ جلد کرونا وائرس سے نجات مل جائے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے صوابی سے آ ئے ہوئے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی۔ اسپیکر نے وفد کے مسائل سنے اور مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر اسد قیصر کاکہناتھا کہ اللہ کے فضل سے کورونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ پوری ٹیم دن رات جان فشانی کے ساتھ محنت کر رہی ھے۔ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس ہمارے ہیرو ہیں۔کورونا کی وجہ سے ملک کو دو چیلینجز کا سامنا تھا۔ ایک ہی وقت میں ہمیں کورونا اور معاشی چیلینج کا سامنا تھا۔ محدود وسائل کے باوجود ہمارے صحت کے شعبے نے کارکردگی دکھائی۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -