طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدورفت کیلئے کھول دی گئی

  طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدورفت کیلئے کھول دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (این این آئی)خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ کو پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔ضلع خیبر کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایات پر طورخم سرحد کو پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔سرحد کی بحالی سے افغانستان میں پھنس جانے والے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے، جبکہ افغان شہریوں کی بھی وطن واپسی کا عمل جاری رہا۔طورخم سرحد صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک بحال رہی، سرحد کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بند کیا گیا تھا۔
طورخم

مزید :

صفحہ آخر -