ن لیگ پنجاب بچاؤ جیسے نعروں سے صوبائی تعصب کو ہوا نہ دے: مسرت جمشید

  ن لیگ پنجاب بچاؤ جیسے نعروں سے صوبائی تعصب کو ہوا نہ دے: مسرت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب کا صوبہ محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ترقی کر رہا ہے اس لئے مسلم لیگ (ن) پنجاب بچاؤ جیسے نعروں سے صوبائی تعصب کو ہوا دینے سے گریز کرے،وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں گڈ گورننس کی مثالیں قائم کی ہیں جس کی وجہ سے نام نہاد تجربہ کاروں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نام نہاد ارسطو احسن اقبال کی جماعت مسلم لیگ (ن) نے دس سال میں صوبے میں ترقی نہیں تنزلی کے ریکارڈ قائم کئے اور صحت کے نظام کے ساتھ جو کھلواڑ کیا گیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اگر انہوں نے صحت کے نظام کی بہتری کیلئے کام کیاہوتا تو اس کی قیادت چھینک آنے پر بھی علاج کیلئے بیرون ملک روانہ نہ ہوتی۔احسن اقبال کی جانب سے پریس کانفرنس میں پنجاب بچاؤ تحریک شروع کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اپنی کرپشن بچانے کے لئے صوبائی تعصب کو ہوا دینے سے بھی گریز نہیں کر رہی۔ پنجاب کے عوام مسلم لیگ(ن) کو مسترد کر چکے ہیں اور اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔
مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -