سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، زلفی بخاری

  سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، زلفی بخاری

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔زلفی بخاری نے اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو تاریخ کا بلند ترین 17 ارب کا ریوینیو صرف 3 دن میں ملا ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ اتنا ریونیو سی ڈی اے نے پچھلے 2 سالوں میں حاصل کیا تھا، اس سرمایہ کاری سے اربوں روپے کی معاشی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ آخر -