بحریہ ٹاؤن کراچی نے حالیہ بارشوں کالاکھوں لیٹر پانی جمع کر لیا

بحریہ ٹاؤن کراچی نے حالیہ بارشوں کالاکھوں لیٹر پانی جمع کر لیا

  

کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مون سون کی بارشیں اپنے ساتھ لاتعداد رحمتیں اور خوشگوار موسم لے کر آئیں۔ یہ شہرِ بے مثال جدید طرزِ تعمیر، بہترین انفرا اسٹرکچر اور زبردست ٹاؤن پلاننگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نکاسیِ آب کے جدید نظام کی وجہ سے یہاں نہ سڑکوں پر پانی کھڑا ہوا اور نہ ہی گٹر ابلے بلکہ صاف ستھری سڑکیں بارش میں مزید دھل گئیں۔ ہر سہولت رہائشیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل فراہم ہوتی رہی۔ پانی کے بہترین ڈرینج کے باعث بجلی کی فراہمی بھی مسلسل جاری رہی۔زبر دست ٹاؤن پلاننگ،نکاسی آب کا جدید نظام،24/7 بجلی کی فراہمی کی وجہ سے سے بحریہ ٹاؤن کراچی میں بارش زحمت نہیں رحمت ہے۔ 24\7 کام کرنے والا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ گرے واٹر کو پراسس کرکے کنسٹرکشن اور ہورٹی کلچر کے قابل پانی فراہم کرکے پینے کے صاف پانی کی بچت کرتا ہے۔ اسکے علاوہ پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو دیکھتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی میں تقریبا َ بارہ (12) ڈیم بھی بنائے گئے ہیں۔ ان ڈیمز میں.6 167ملین گیلن تک پانی جمع کرنے کی گنجائش ہے۔ جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی وسائل کی حفاظت کرنا بھی جانتا ہے اور انکو بہتر طریقے سے استعمال کرنا بھی شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسی بھی موسم یا بارشوں سے متاثر ہوئے بغیر پورا سال بحریہ ٹاؤن کراچی کے رہائشیوں تک تمام سہولیات مکمل طور پر پہنچائی جاتی ہیں۔

بارشیں رحمت

مزید :

صفحہ آخر -