جج تقرری کا معیار کم نہیں کر سکتے، امتحان پاس کرنیوالوں کی تعداد بھی کم، سیکرٹری الاء اینڈ جسٹس کمیشن

    جج تقرری کا معیار کم نہیں کر سکتے، امتحان پاس کرنیوالوں کی تعداد بھی کم، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن ڈاکٹر رحیم اعوان نے کہا ہے کہ جج کے عہدے کیلئے امتحان دینے والوں کی اکثریت نالائق ہوتی ہے،جب کوئی پاس ہی نہ ہو تو اسے جج کیسے بنا دیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن ڈاکٹر رحیم اعوان نے بتایا ہے کہ جج تقرری کامعیارکم نہیں کرسکتے،قانون کی تعلیم کا معیار وقت کیساتھ گِرتا چلا گیا۔ ججز کیلئے ہونیوالا امتحان پاس کرنیو ا لو ں کی شرح بہت کم ہے،امیدواروں کی کامیابی کی شرح کم ہونے سے ججز کی آسامیاں خالی رہتی ہیں۔ قانون کی تعلیم کے معیار کو بڑھانے کی ضرورت ہے،ججز کی تنخواہیں اچھی ہیں لیکن آسامیوں کیلئے لوگ نہیں ملتے۔ ڈاکٹررحیم اعوان نے کہا قانون کی تعلیم جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہوسکی،نوجوان وکلاء کا عدلیہ کی طرف یا تورجحان کم ہے یاعلم کی کمی ہے۔
سیکرٹری لاء

مزید :

صفحہ آخر -