پنجاب میں عید الاضحٰی سے چند روز قبل بازار بند کرنے کی تجویز وفاق کو ارسال

پنجاب میں عید الاضحٰی سے چند روز قبل بازار بند کرنے کی تجویز وفاق کو ارسال

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عید الاضحی سے چند روز قبل بازار وں اور شاپنگ مالز بند کرنے کی تجویز وفاقی حکومت کو ارسال کر دی جبکہ آل پاکستان انجمن تاجران نے مجوزہ تجویز کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عید الفطر پر خریداری کی اجازت کے دوران کوروناوائرس سے بچاؤ کے ایس و پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے کیسز کی تعداد میں اضافے کو پیش نظر رکھتے ہوئے عید الاضحی سے چار سے پانچ روز قبل تمام بازار وں اور شاپنگ مالز کو بند رکھنے کی تجویز وفاقی حکومت کو ارسال کر دی اور وفاقی حکومت کی حتمی منظوری کے بعد کسی بھی فیصلے کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ دوسری آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پنجاب حکومت کی مجوزہ تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر طبقے کی معاشی طو پر پہلے ہی کمر ٹوٹ چکی ہے اور عید الاضحی سے قبل بازاروں کو بند کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مارکیٹوں کے تاجر حکومت کے ساتھ طے شدہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کررہے ہیں اس لئے عید الاضحی سے چار سے پانچ روزقبل بازاروں اور شاپنگ مالز کو بند کرنے کا فیصلہ کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں مجبور نہ کرے کہ ہم کاروبار بند کر کے چابیاں حکومت کے ہاتھ میں تھمانے پر مجبور ہوجائیں اور اس کے بعد حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

بازار بند

مزید :

صفحہ آخر -