سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی سندھ لوکل گورنمنٹ قانون کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگی
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی سندھ لوکل گورنمنٹ قانون کے خلاف درخواست سماعت (کل)پیر کو ہوگی۔جسٹس عمر عطا بندیال 20 جولائی کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل پر سماعت کریں گے،رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے خلاف اپیل پر وکیل پی ٹی آئی علی ظفر کو نوٹس جاری کر دیا،تحریک انصاف نے سندھ لوکل گورنمنٹ قانون کے شق 74 اور 75 جو چیلنج کیا تھا،رجسٹرار آفس نے درخواست کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا،تحریک انصاف نے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی تھی،جسے سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ