آئل ٹینکر ز ایسوسی ایشن اور حکومتی عہدیداروں میں مذکرات کامیاب، تین روز سے جاری ہڑتال ختم
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب اور چیئرپرسن ایف بی آر سے کامیاب مذاکرات کے بعد آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے تین روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے اعلان کردیا۔حکومتی عہدیداروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابد للہ آفریدی نے کہا کہ کمرشل لوڈنگ کیحوالے سے پالیسی بنائی جائیگی۔ حکومت کی جانب سے پرانے آئل ٹینکرز کے حوالے سے ٹائم فریم دے دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ٹول ٹیکس اورکمرشل ٹیکس کو بھی واپس لیا جارہا ہے۔اس سے قبل عابد للہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں، انکم ٹیکس میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں۔کورونا صورتحال میں انکم ٹیکس کو 3 فیصد کردیا گیا ہے، یکم جولائی 2020 سے لگائے گئے ٹول ٹیکس کو واپس لیا جائے، کمرشل لوڈنگ کو فی الفور بند کیا جائے۔
ہڑتال ختم