ڈی ایچ اے بہاولپور میں شوٹنگ کلب کی افتتاحی تقریب

ڈی ایچ اے بہاولپور میں شوٹنگ کلب کی افتتاحی تقریب

  

بہاولپور(خصوصی رپورٹ) ڈی ایچ اے بہاولپور میں گزشتہ روز(ہفتہ)شوٹنگ کلب کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان (HI)Nنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلب کے قیام کو سراہا۔ یہ کلب نہ صرف خطہ میں بین الاقوامی طرز کے کھیل متعارف کروائے گا بلکہ تھرلنگ انٹرٹینمنٹ کے مواقع بھی فراہم کرے گا جن میں سکیٹ شوٹنگ، ٹریپ شوٹنگ، سپورٹنگ کلے شوٹنگ، پسٹل شوٹنگ، رائفل شوٹنگ، اور پی سی پی شوٹنگ قابل ذکر ہیں اور اس کے قیام کا مقصد غیرقانونی شکار کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ دیگر مہمانان میجر جنرل اعجاز مرزا، میجر جنرل فہیم عامر، بریگیڈئر (ر) سخاوت علی،صاحبزادہ عثمان داؤد عباسی، ڈی ایس پی شفقت ندیم اور ADC میاں تنویر جھنڈ پرقابل ذکر ہیں۔ ڈی ایچ اے بہاولپور کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد عثمان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈی ایچ اے میں ترقیاتی کام کی رفتار کو مزید تیز کر دیا گیا ہے تاکہ اس منصوبہ کو جلد قابل رہائش بنانے کے وعدے کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

افتتاحی تقریب

مزید :

صفحہ آخر -