کراچی:لاکھوں روپے مالیت کے کبوترچوری
کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد میں چوری کی انوکھی واردات کی گئی، چور قیمتی سامان کے بجائے لاکھوں مالیت کے نایاب کبوتر لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں یوسی چیئرمین کیگھر میں چوری کی انوکھی واردات رونما ہوئی جس میں چور قیمتی سامان کے بجائے19 نایاب کبوتروں کی جوڑیاں لے اڑے۔یوسی چیئرمین سردار غفور شکایت لے کر تھانے پہنچ گئے۔انہوں نے بتایا کہ 5 لاکھ مالیت کے کبوتر وں کی جوڑیاں گھر سے چوری ہوئیں۔کلا کوٹ تھانے میں نامعلوم کبوتر چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔