کراچی:صادق شیخ کی دادی کو سپرد خاک کردیا گیا

کراچی:صادق شیخ کی دادی کو سپرد خاک کردیا گیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ق) سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ کی دادی حاجیانی کنیز فاطمہ 104 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں انکی نماز جنازہ جامع مسجد المدنی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سینیٹر بوستان علی ہوتی، سندھ کے صدر محمد طارق حسن، کنور ارشد علی خان.فیصل علی بلوچ. واصل خان. عادل سلطان. فیضان رضا قادری. آصف راٹھور. کے علاوہ مختلف اداروں کے افسران سماجی و سیاسی شخصیات و صحافیوں کی بڑی تعداد سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی انکے ایصال ثواب کیلئے سوئم قرآن خوانی بروز پیر بعد نماز ظہر اور دعا 4 بجے جامع مسجد المدنی میں ہوگی جبکہ خواتین کیلئے گھر میں انتظام ہوگا دریں اثنا صادق شیخ کی خوشدامن گذشتہ ماہ انتقال کر گئیں تھیں ان کا چہلم آج بروز اتوار ہوگا

مزید :

صفحہ آخر -