پولیس کی 80 فیصد گاڑیوں میں ٹریکر لگا چکے ہیں،آئی جی سندھ

    پولیس کی 80 فیصد گاڑیوں میں ٹریکر لگا چکے ہیں،آئی جی سندھ

  

کراچی(این این آئی)انسپکٹر جنرل(آئی جی)سندھ پولیس مشتاق احمد مہرنے کہا ہے کہ پولیس کی 80 فیصد گاڑیوں میں ٹریکر لگا چکے ہیں، کورونا سے متعلق اہلکاروں کو این جی اوز اور ڈاکٹرز سے ٹریننگ کرائی گئی۔وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کی زیر صدارت ہفتہ کوپبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹس کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پولیس کے لیے ایکیوپمنٹس اور ٹریننگ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اجلاس میں پولیس کارروائیوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی، پبلک سیفٹی کمیشن کی موصول ہونے والی شکایات، کمیشن کے لیے نئے پوسٹ اور بجٹ پر غور کیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک سیفٹی کمیشن کے قوانین جانچ کے مراحل میں ہیں۔آئی جی سندھ نے اجلاس میں بتایا کہ پولیس کی 80 فیصد گاڑیوں میں ٹریکر لگا چکے ہیں، کورونا سے متعلق اہلکاروں کو این جی اوز اور ڈاکٹرز سے ٹریننگ کرائی گئی، ایس او پیز کے حوالے سے پولیس کو آگاہی دی گئی ہے۔مشتاق مہر نے بتایا کہ سندھ پولیس میں کل 2 ہزار 580 کورونا کے کیسز ہوئے ہیں جس میں سے 1 ہزار 604 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 16 مریض انتقال کر گئے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ پولیس میں کورونا کا شکار 960 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -