موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کر رکھا ہے: سراج الحق

موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کر رکھا ہے: سراج الحق

  

تیمرگرہ(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کا سوداکیا ہے کشمیر اور فلسطین کی ازادی کے لئے پاکستان میں خالص اسلامی حکومت کی قیام کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوئر دیر کے علاقہ جندول میں ایک گرینڈ شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی ائی کے سابق امید وار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سر بلند خان نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پی ٹی ائی سے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جلسہ سے جماعت اسلامی لوئر دیر کے امیر اعزاز الملک افکاری سابق ایم پی اے حاجی سعید گل ملتان کے ملک سجاد احمد ڈاکٹر سر بلند خان،اور جماعت اسلامی تحصیل ثمر باغ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد عمران جندولی نے بھی خطاب کیا سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں اسلامی تحریکوں کا راستہ روک رہے ہے اور امریکہ اس کے لئے اپنے وسائل اور میڈیا کا استعمال کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے ایک کروڑ اور 70لاکھ افراد کو بے روزگار کر دیا پی ائی اے سٹیل ملز پی ٹی سی ایل سمیت ملک کے تمام ادارے تباہ کر دئے گئے اور ملک کو ائے ایم ایف اور ورلڈ بینک کے غلامی میں دیا گیا عمران خان حکومت نے کسی بھی دینی مدرسہ اور مساجد کے لئے ایک بھی روپیہ نہیں دیا گیا جبکہ سیکھوں کو خوش کرنے کے لئے کرتا پور راہداری پر 40ارب روپے خرچ کئے گئے جبکہ اسلام اباد میں عظیم الشان مندر تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ مساجد کو شہید کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ علماء کرام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اسلامی ملک کے خزانے سے مندر تعمیر کرنا حرام ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک عالمگیر اسلامی تحریک ہے جو دنیا بھر میں اقامت دین کے لئے کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بڑی سیاسی جماعتیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی عوام کی نمائیندگی کے بجائے اپنے مفادات اور حکومت سے گھٹ جوڑ میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کا ترجمان ہے اور ہم نے سر ہتیلی پر رکھ کر عوام کے مسائل و مشکلات کے لئے میدان میں نکل ائے ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ائی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ذریعے دنیا کی معیشت پر قبضہ کر کرھا ہے انہوں نے کہا کہ میصر فلسطین اردن شام میں اسلامی تحریکیں امریکہ کے حواریوں سے نبرد ازما ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر عمر ایوب نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہا ہے عوام کے ساتھ بھونڈا مزاق ہے کیونکہ کراچی سے لیکر چترال تک عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے ہے انہوں نے کہا کہ ائیرکنڈیشن کمروں میں بھیٹے شہزادے عوام کی تکلیف محسوس نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے ارکان اسمبلی کو ملاقات کے لئے وقت نہیں دیتے اس لئے پی ٹی ائی کے ارکان اسمبلی میں مایوسی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ انے والا دور جماعت اسلامی کا ہے۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -