نا معلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی اہلکار زخمی

نا معلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی اہلکار زخمی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قرنطینہ سنٹر پر معمور سیکورٹی اہلکار زخمی، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے بنایا گیا قرنطینہ سنٹر پر معمور سیکورٹی اہلکار حوالدار انور کمال نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، جن کو مقامی ابتدائی طبی امداد کیلئے لدھا ہسپتال منتقل کر دیا گیا، وقوعہ کے بعد ایف سی اور پولیس فورس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردی، واضح رہے کہ وانا میں نامعلوم افراد کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں کے بعد اب یہ سلسلہ ضلع کے دیگر علاقوں میں پھیل گیا ہے جس سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -