سنتھیا رچی سے متعلق وزارت داخلہ کی رپورٹ چیلنج کریں گے، لطیف کھوسہ

سنتھیا رچی سے متعلق وزارت داخلہ کی رپورٹ چیلنج کریں گے، لطیف کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سنتھیا رچی سے متعلق وزرات داخلہ کی رپورٹ میں دورغ گوئی سے کام لیا گیا، ہم مطمئن نہیں ہیں، اسے چیلنج کیا جائیگا۔لطیف کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزرات داخلہ کی رپورٹ میں عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، سیکرٹری داخلہ قانون کے مطابق کارروائی نہیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو پابند کیا جائے کہ قانون کے مطابق کارروائی کرے، رپورٹ میں ہماری رٹ کو خارج کرنے اور غلط ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔لطیف کھوسہ نے بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویزہ بھی ویلڈ ہے اور کسی غیرقانونی سرگرمی میں بھی ملوث نہیں، ہم ثابت کریں گے کہ ویزہ بھی غلط ہے اور غیرقانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ سنتھیا رچی کو سزا کے بعد ڈی پورٹ ہونا ہوگا، ہمیں حکومت پر پہلے ہی یقین نہیں تھا اسی لیے عدالت کا رخ کیا۔
لطیف کھوسہ