مذہبی منافرت پھیلانے والے شہری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر

مذہبی منافرت پھیلانے والے شہری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لئے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے محمدعلی مرزا عرف مرزاانجینئر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست دائرکردی گئی ہے،درخواست گزارشہری بشارت علی چودھری نے اپنی درخواست میں ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ محمد علی مرزا عرف مرزا انجینئر فیس بک، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا فورمز پر غیر آئینی طور پر عقیدہ ختم نبوت پر رائے زنی کر رہا ہے۔ مرزا انجینئر سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز کے سبب اہل اسلام کے جذبات مجروح کر رہا ہے، سیشن عدالت کا اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا حکم بھی غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

مذہبی منافرت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -