جوان پولیس کے مثبت تشخص اجا گر کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

  جوان پولیس کے مثبت تشخص اجا گر کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

  

پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی پٹرولنگ فورس کے جوان پولیس کے مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، بطور فرسٹ ریسپانڈرز سٹی پٹرولنگ فورس کی اہمیت اور ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہے، پولیس جوان خود کو حقیقی معنوں میں عوام کے خادم سمجھتے ہوئے ان کو بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ہمدردانہ رویہ اپنا کر ہی عوام کے دل جیتے جا سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے سٹی پٹرولنگ رائیڈرز سکواڈ اور موبائل کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے ہفتے کے روز سٹی پٹرولنگ فورس کے موبائل اور رائیڈرز سکواڈز، ان کی کارکردگی اور ان کے زیر استعمال خصوصی آلات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، ڈی ایس پی سٹی پٹرولنگ عثمان خان نے ان کو سٹی پٹرولنگ فورس کے قیام، کارکردگی اور دیگر اہم امور سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا، ایس ایس پی آپریشن نے سٹی پٹرولنگ فورس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ فرسٹ ریسپانڈرز ہونے کے ناطے ان کی ذمہ داریاں اور فرائض میں اضافہ ہوا ہے جس سے خوش اسلوبی اور جوانمردی کے ساتھ ہی نبرد آزما ہو سکتے ہیں، انہوں نے جوانوں سے بات چیت کے دوران انکو شہریوں کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنانے اور بوقت ضرورت فوری تعاون و مدد کر کے عوام کے دل جیتے جا سکتے ہیں، ایس ایس پی آپریشن نے جوانوں کو حقیقی معنوں میں عوام کے خادم بن کر فرائض منصبی انجام دینے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے بعد میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں کی استعداد کار، فرائض کی انجام دہی وغیرہ کا بھی جائزہ لیا اور خصوصی ہدایات جاری کیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -