سندھ میں پٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

سندھ میں پٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ مون سون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

پٹرول پمپ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -