رینجرزکاکراچی، حیدر آباد، سکھرکی جیلوں میں آپریشن،ممنوعہ اشیا برآمد

  رینجرزکاکراچی، حیدر آباد، سکھرکی جیلوں میں آپریشن،ممنوعہ اشیا برآمد

  

کراچی، حیدر آباد، سکھر (آئی این پی) سندھ رینجرز نے صوبے کی اہم جیلوں میں سرچ آپریشن کرکے قیدیوں کے زیر استعمال ممنوعہ اور خطرناک اشیابرآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے سینٹرل جیل کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں سرچ آپریشن کیا ہے، ڈی جی سندھ رینجرز کی سربراہی میں پورے جیل میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران جیلوں کو مکمل بند کردیا گیا اور کسی قیدی کو بیرک سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔قیدیوں سے طے شدہ ملاقاتیں بھی منسوخ کرادی گئیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں جیلوں کے تمام بیرکس اور سیلز کی مکمل تلاشی لی گئی، بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے مکمل سرچ آپریشن کیا گیا۔ تلاشی کے دوران مختلف ممنوع اشیابرآمد کی گئیں، ٹیلی ویژن،بریکٹ فین، فریج، ایئر کولر،نیل کٹر برآمد ہوئے، قینچی، لائٹرز، سٹیپلرز، دستی گھڑی، گولڈ چینز بھی بیرکوں میں موجود تھیں۔ برآمد ہونے والی اشیاء میں پیڈسٹل فین اور اسٹیبلائزر بھی شامل ہے، سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔

رینجرز آپریشن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -