تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھول دئیے جائیں گے،ممبر قاسم خان

تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھول دئیے جائیں گے،ممبر قاسم خان

  

رستم (نمائندہ پاکستان)پختون اسٹوڈنٹس فیڈ ریشن صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر قاسم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے، طلباء کو قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے،آئن لائن کلاسز مسترد کرتے ہیں، شاپنگ مال،بازار، دفاتر اور سارے ادارے کھل گئے صرف تعلیمی ادارے بند ہے کورونا وبا صرف تعلیمی اداروں سے نہیں پھیلتا، ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ تعلیمی ادارے کھول دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے یہ بھی مطالبہ ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام کاروبار متاثر ہو ا ہے اور بہت سے طلباء کے والدین کاروبار سے منسلک ہونے کی وجہ سٹوڈنٹس کو فیس نہیں دے سکتا تمام سٹودنٹس کو سمسٹر فیس مکمل اور سالانہ فیس میں 50فیصد معاف کیا جائے اداروں میں سٹوڈنٹس یونین بحال کر دیا جائے تاکہ طلباء کے مسائل آسانی سے حل ہو سکے انہوں نے واضح کیا کہ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن آن لائن کلاسز کو مسترد کرتے ہیں اصل تعلیم اداروں کے اندر حاصل ہوتا ہے آن لائن طریقہ کار سے نہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -