14سال بعد ڈبوری مرکزی جامعہ مسجد کی دوبارہ تعمیر کی سرکاری سطح پر اجازت

14سال بعد ڈبوری مرکزی جامعہ مسجد کی دوبارہ تعمیر کی سرکاری سطح پر اجازت

  

ہنگو (بیورو رپورٹ) اپر اورکزئی ڈبوری میں دہشت گردی دور کے14سال بعد ڈبوری مرکزی جامعہ مسجد کی دوبارہ تعمیر کی سرکاری سطح پر اجازت دے دی گئی باقاعدہ مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے دور میں مرکزی جامعہ مسجد اپر اورکزئی ڈبوری کی تعمیر پر پاک فوج کی جانب سے تحفظات پر تعمیر بند کی گئی تھی جس کے بعد کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس بریگیڈیئر ذاکر خان ڈی سی ضلع اورکزئی واصل خان خٹک ڈی پی او ضلع اورکزئی نثار احمدخا ن صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و فوکل پرسن قبائلی اضلاع سید غازی غزن جمال سینیٹر اورنگزیب اورکزئی تحریک اصلاحات پاکستان کے وائس چیئرمین ملک حبیب نور ہنگو اور اورکزئی کے علماء کرام قومی مشران ضلع اورکزئی کے یوتھ کی کوششوں سے مرکزی جامعہ مسجد ڈبوری کی دوبارہ تعمیر ممکن ہوا اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک افتتاحی تقریب اپر اورکزئی کے علاقہ ڈبوری میں زیر صدارت کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس بریگیڈیئر ذاکر خان منعقد ہوئی تقریب میں ڈی سی واصل خان ڈی پی او نثار احمد خان اسسٹنٹ کمشنر حیدر حسین صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید غازی غزن جمال سینیٹر اورنگزیب اورکزئی تحریک اصلاحات پاکستان کے وائس چیئرمین ملک حبیب نور اورکزئی سکاؤٹس ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت علاقہ کے مشران علماء کرام ضلع اورکزئی کے یوتھ قومی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر ذاکر خان ڈی سی واصل خان ڈی پی او نثار احمد خان سینیٹر اورنگزیب اورکزئی سید غازی غزن جمال ملک حبیب نور عبدالوہاب اورکزئی ملک نوراب خان نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے پاک آرمی کے تحفظات دور ہونے کے بعد آج سے مرکزی جامعہ مسجد ڈبوری کے باقاعدہ تعمیر و مرمت نماز جمعہ سمیت پانچ وقت کی نمازوں کا باقاعدہ طور پر اجازت دے دی گئی ہے خاص کر جے او سی نائن ڈیو میجر جنرل اسد کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس بریگیڈیئر ذاکر خان ڈی سی واصل خان اور ڈی پی او نثار احمد خان عوامی نمائندوں کی کوششوں سے ممکن ہوا انہوں نے کہا کہ جامعہ مسجد ڈبوری کی تعمیر سے علاقے میں امن ترقی اور خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ جس طرح اورکزئی قبائل نے اس حل طلب مسئلے پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح صبر و تحمل سے ہی تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور ضلع اورکزئی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا تقریب کے دوران اورکزئی قبائل نے پاک فوج فرنٹیئر کور اورکزئی سکاؤٹس ضلعی انتظامیہ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس حل طلب مسئلے کو حل کرکے انہوں نے ہمارے دل جیت لئے ہیں اورکزئی قبائل پر جامعہ مسجد ڈبوری کی تعمیر کی اجازت ملنے سے عید سے پہلے عید آگئی ہے انہوں نے کہا کہ اورکزئی قبائل نوجوانان علمائے کرام پاک فوج فرنٹیئرکور اورکزئی سکاؤٹس ضلعی انتظامیہ پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ضلع اورکزئی میں کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو بھی امن خراب کرنے کی کوشش کرے گا ایسے شرپسندوں کو ہم اپنے علاقے سے علاقہ بدر کریں گے تقریب کے آخر میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس بریگیڈیئر ذاکر خان نے منتخب عوامی نمائندوں کے ہمراہ اینٹ رکھ کر باقاعدہ مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا اور یہ اعلان کیا کہ آج سے مسجد کی تعمیر و مرمت کی مکمل اجازت ہے اس موقع پر بریگیڈیئر ذاکر خان نے اس مسئلے کے حل میں تعاون کرنے پر اورکزئی سکاؤٹس کی جانب سے سینیٹر اورنگزیب سید غازی غزن جمال اور ملک حبیب نور کو شیلڈ دئیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -