مہمند پولیس کی کامیاب کاروائیاغوا ہونے والا شخص بازیاب
مہمند(نمائند پاکستان) اپر مہمند پولیس کی کامیاب کاروائی۔ چار ماہ سے اغوا ہونے والا شخص بازیاب۔جبکہ دو ملزمان گرفتار۔ملزمان کے خلاف PPO کے دفعہ 365 مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق اپر مہمند پولیس کو رشید خان ولد خائستہ خان سکنہ حمزہ خیل نے درخواست دی جس پر افسران بالاDpo طارق حبیب اور DSP جان محمد کے ہدایت پر تھانہ ہیڈ کوارٹر غلنئی کے SHO سردار حسین کی نگرانی میں SIعبدالحکیم SI مشرف ASIمراد خان اور دیگر لیڈی سرچر پولیس ٹیم نے ملزمان کے حجرے پر چھاپہ مارا اور مغوی شیررحمان جیسے15 مارچ2020 کواغوا کیاتھا ان کوخیریت سے بازیاب کرایا۔وجہ رقم اورلین دین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے اور وہ سعودی عرب میں مقیم ہے۔ انکی جگہ انکا بھائی اور والد کو اغوا کرالیا گیا تھا۔اغوا کاروں نے بیمار منگل خان کو ہسپتال لاکر چھوڑ دیا تھا جس سے پتہ چلا کہ شیر رحمان بھی انکے قید میں ہے۔پولیس نے دونوں کو ہسپتال میں معائنے کے بعد بحفاظت گھر پہنچا دیئے ہیں۔اغواکار حیدر خان ولد شیرین اور محمد اسحاق ولد حیدر ساکنان حمزہ خیل بابی خیل کے خلاف پولیس نے دفعہ 365 کے تحت اغواء کا مقدمہ درج کیا ہے۔اپر مہمند میں پولیس کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ 30 منٹ میں کامیاب کاروائی کرکے 4 ماہ سے اغوا شدہ شخص کو بازیاب کرلیا گیا ہے۔