پی ٹی آئی کے عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے ہوا ہوگئے،مرتضیٰ وہاب

  پی ٹی آئی کے عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے ہوا ہوگئے،مرتضیٰ وہاب

  

کراچی (این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے ادویہ ساز اداروں کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے ہوا ہوگئے ہیں مہنگائی پر قابو پانے کے دعویدار مہنگائی کے زمہ دار بنے ہوئے ہیں الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی نے عوام سے جتنے وعدے کئے تھے ان سب پر اقتدار میں آکر سلیکٹیڈ حکومت نے یوٹرن لے لیا ہے اور پھر جھوٹ پر مبنی یوٹرن کو اچھا اقدام ثابت کرنے کی بھی ناکام کوشش کررہے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے پیٹرولیم مصنوعات سے لیکر آٹا چینی مافیا کے ساتھ ملکر عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے سلیکٹیڈ حکمرانوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی اجازت دیکر رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے غریب عوام پہلے ہی بدترین معاشی صورتحال، بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے اس پر سونامی کے دعویدار مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی لے آئے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے یہ صرف مافیا اور اپنا پیٹ بھرنا جانتے ہیں عوام انکی پالیسیوں سے واقف ہوچکے ہیں ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرامعاشی تنگی، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے توجہ ہٹانے کے مشن پر گامزن ہیں عوام کو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں سلیکٹیڈ حکومت کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -