پیپلزپارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

    پیپلزپارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام پر ادویات بم گرانے کی شدید مذمت کرتی ہے، نااہل حکومت فوری طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کی کورونا وباء کے دوران صحت کی سہولیات کی بنا تعطل فراہمی اولین ترجیح ہے، یہاں اس وباء کے دوران بھی عوام کو نہیں بخشا جا رہا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ کورونا وباء کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ برائے نام کورونا فنڈ کے بعد اب ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے بھی اپنی جیبیں بھرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی موجودہ صورتحال میں ادویات کی قیمتوں میں کسی صورت اضافے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ نااہل حکمران کی کابینہ اسکینڈلز کی زد میں آ چکی ہے، آٹا چینی، پیٹرول کے بعد حکومت نے ادویات مافیاز کے سامنے بھی گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

پیپلزپارٹی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -