وزیرستان زمین ملکیتی تنازعے پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق پانچ افراد شدید زخمی

وزیرستان زمین ملکیتی تنازعے پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق پانچ افراد شدید زخمی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان زمین ملکیتی تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق پانچ افراد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا کے علاقہ کوٹ سراروغہ میں ملکشائی سے تعلق رکھنے والے دو فریقین کے مابین ایک عرصہ سے ملکیتی تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر آج دونوں گروپوں کے مابین خونریز جھڑپ ہوا جسکے نتیجے میں فرید اللہ جاں بحق جبکہ خلیل، محمد آصف، نور یاسین، خان محمد اور راغ مالی شدید زخمی ہو گئے، مذکورہ واقعے سے دونوں فریقین میں شدید تناو پایاجاتا ہے جس سے حالات کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -