ٹانک،عوام کا پولیس اور ایف سی پر پتھراو معمر شخص سمیت ایک بچی جاں بحق

  ٹانک،عوام کا پولیس اور ایف سی پر پتھراو معمر شخص سمیت ایک بچی جاں بحق

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)پاک افغان بارڈر انگوراڈہ بارڈر گیٹ پر فورسز کی فائرنگ،عوام کا پولیس اور ایف سی پر پتھراو معمر شخص سمیت ایک بچی ہلاک،جبکہ 2 افراد زخمی،تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا کا سرحدی علاقہ انگور آڈہ دوستی گیٹ پر رش زیادہ ہونے کے باعث دھکم پیل سے ایک بزرگ شخص اور ساتھ سالہ بچی جاں بحق ہوئی جس پر لوگ مشتعل ہوکر ایف سی اور پولیس والوں پر پتھراو شروع کردی مبینہ ذرائع کے مطابق ایف سی اور پولیس فورس نے مشتعل لوگوں پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جن کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا جن کی حالت ڈاکٹروں نے خطرے سے باہر بتائی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -