تاریخی جامعہ دارالعلوم اسلامیہ چارسدہ کے نئے تعلیمی سال کا افتتاح

تاریخی جامعہ دارالعلوم اسلامیہ چارسدہ کے نئے تعلیمی سال کا افتتاح

  

چارسدہ(بیو رو رپورٹ)چارسدہ کے قدیم اور تاریخی جامعہ دارالعلوم اسلامیہ چارسدہ کے نئے تعلیمی سال کا افتتاح کرکے درس و تدریس کا آغاز کردیاگیا اس سلسلے میں ایک بڑی تقریب زیر صدارت مہتمم جامعہ شیخ الحدیث مولانا سید گوہر شاہ منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث مولانا غلام محمد صادق, مفتی عبداللہ شاہ,مولانا جمیل احمد سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جنہوں نے ہر دور میں باطل اور فتنوں کی سرکوبی میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ باطل اور اسلام دشمن قوتیں آج بھی اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف کئی محاذوں پر سازشیں کررہی ہیں مگر اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ان کے مقابلے میں دینی مدارس کے فارغ التحصیل علماء پوری عزم کے ساتھ میدان میں کھڑے ہیں ان ہی علماء کا کردار پوری اسلامی تاریخ میں اس امت کیلئے باعث فخر ہیں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس پوری امت مسلمہ کیلئے خیرو برکت کا باعث ہیں ان کا وجود رحمت سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ اس علاقے کیلئے دارالعلوم اسلامیہ کی خدمات کسی سے مخفی نہیں جو ہر لحاظ سے ایک قدیم اور تاریخی درسگاہ ہے جس کے ہزاروں فارغ علماء اندرون و بیرون ملک دین کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اس موقع پر مہتمم جامعہ شیخ الحدیث مولانا سید گوہر شاہ نے جامعہ کے مختلف شعبوں کے حوالے سے تفصیلی خطاب کیا اور کہا کہ سرکاری ملازمین,تاجروں اور مختلف شعبوں کے ہنرمندوں کیلئے بھی سیکنڈ ٹائم میں اسباق کا آغاز کردیاگیا ہے جبکہ اتوار کے روز نماز عصر کے بعد اصلاحی مجلس کا بھی انعقاد ہوتا ہے جامعہ کے مفتی عبداللہ شاہ نے دعا کرکے اسباق کا آغاز کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -