سیاہ فام شخص کی گردن پر گھٹنے ٹیکنے والا برطانوی پولیس اہلکار معطل

    سیاہ فام شخص کی گردن پر گھٹنے ٹیکنے والا برطانوی پولیس اہلکار معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن (شِنہوا)لندن پولیس کے ایک اہلکار کو گرفتاری کے دوران ایک سیاہ فام شخص کی گردن پر گھنٹے ٹیکنے کی ویڈیو کلپ جاری ہونے کے بعد معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روزقبل شمالی لندن کے علاقے ازلنگٹن میں گرفتاری کی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا کہ دو اہلکاروں نے زمین پر گرے ایک ہتھکڑی بند مشتبہ شخص کو پکڑا ہوا ہے اور ان میں سے ایک نے اپنا گھٹنا اس شخص کی گردن کے حصے پر رکھا ہوا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے فوٹیج میں مشتبہ شخص کو میری گردن چھوڑو چلاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔میٹروپولیٹن پولیس سروس کے ایک بیان کے مطابق واقعہ کے بعد دوسرے افسر کو آپریشنل ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔ معاملے کو آزادانہ دفتر برائے پولیس طرز عمل کے پاس بھیج دیا گیا ہے جو ایسے واقعات اور الزامات کی تحقیقات کرتی ہے جن میں پولیس ملوث ہو۔میٹروپولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر سٹیو ہاس نے بیان میں کہا ویڈیو فوٹیج انتہائی پریشان کن ہے۔ ملوث شخص کا ایک پولیس ڈاکٹر نے معائنہ کیا ہے۔مئی میں پولیس بربریت کے باعث امریکی سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی مو ت کے بعد پولیس کے طرز عمل کی جانچ پڑتال بڑھ رہی ہے۔
برطانوی پولیس اہلکار