کشمیریوں کا پاکستان سے لازوال رشتہ مضبوط تر ہو چکا،علی امین گنڈا پور

کشمیریوں کا پاکستان سے لازوال رشتہ مضبوط تر ہو چکا،علی امین گنڈا پور

  

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کشمیریوں کے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے اور اس وابستگی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی درندگی اور سفاکیت کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہی ہے اور کشمیری آج بھی مقبوضہ کشمیر کے کونے کونے میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں اور اپنے شہدا کو سبز ہلالی پرچم میں سپرد خاک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ کشمیریوں کے پاکستان کے ساتھ لازوال رشتوں میں مضبوطی آئی ہے اور آج کشمیریوں کی تیسری نسل اپنے حق خوداردیت کے حصول کے لیے اپنے آباو و اجداد کی طرح پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ نام نہاد سرچ آپریشنز کی آڑ میں روزانہ کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔ ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیری یوم الحاق پاکستان اس عزم سے منارہے ہیں کہ حق خوداردیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرانے سمیت تمام ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔

لازوال رشتہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -